معروف ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جو 71 سال کی عمر میں 24 جولائی کو چل بسے تھے۔ْپنلاس کاؤنٹی کے فارنزک سائنس سینٹر کی دستاویزات کے مطابق ہاگن کی موت کی تصدیق شدہ وجہ شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) تھی جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے۔طبی رپورٹس کے مطابق ہوگن کے دل کے پٹھوں کو خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ٹشو کو نقصان پہنچا، انہیں دل کی ایک بیماری ایٹریئل فبریلیشن لاحق تھی جس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ ہلک ہوگن کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے جو سفید خون کے خلیات (لیمفوسائٹس) کو متاثر کرتی ہے۔یہ بات ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھی کیونکہ ان کی بیماری سے متعلق معلومات پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر