مودی سرکار نے بھارتی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)بھارت نے قومی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا جس پر بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی فوج نے اگست میں ہماچل پردیش کی وادی اسپیتی میں ڈرون مقابلے کا اعلان کر دیا، مقابلہ 10 سے 24 اگست تک جاری رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل اور اتراکھنڈ میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی نگرانی سینٹرل کمانڈ کے سپرد کر دی گئی ہے، فوج کے ساتھ ڈرون فیڈریشن آف انڈیا بھی شراکت دار ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون مقابلے کا مقصد آپریشن سندور کے بعد اُونچے مقامات پر جنگی حالات میں ڈرونز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے ڈرون ساز ادارے کسی بھی چینی پرزے کا استعمال نہیں کر سکتے، اِن اداروں کو 10700 فٹ کی بلندی پر قدرتی رکاوٹوں کے اوپر اپنے ڈرونز کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بھارتی ناقدین کا کہنا ہے کہ اِن ڈرون مقابلوں کی تشہیر میں بھارتی فوج کو اشتہاری مہم کا حصہ بنا کر بی جے پی نے قومی اداروں کو سیاسی ہتھیار میں بدل دیا ہے، ملکی مفاد کے نام پر عوامی فلاح کا بجٹ جنگی سرمایہ کاری اور دفاعی تماشوں کی نذر کی جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے مودی حکومت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج کو سکیورٹی کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر