کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے بعد یورپی یونین میں شامل ایک اور ملک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔
گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیں گے۔اب یورپی یونین میں شامل ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے بھی ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست مشروط تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمتکرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے لیے انعام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اعلان سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی کوششوں کو نقصان پہنچےگا۔ادھر وائٹ ہاؤس نے بھی کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے جو اسے نہیں دیا جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر