مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔کشمیری نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ۔خیال رہے کہ بھارت نے آپریشن سندورکی ناکامی چھپانے کیلئے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ جعلی مقابلے شروع کر دیے اور پیر کو بھی سری نگر کے نواحی علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلگام حملے میں ملوث 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔مقامی افراد کی جانب سے شہید نوجوانوں کو حملہ آور قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی گئی، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان بے قصور تھے اور انہیں عسکریت پسند قرار دینے کے لیے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر