زندگی اللہ کریم کی طرف سے تحفہ بھی ہے اور امتحان بھی

عابد حسین قریشی

زندگی کی کہانی تو بہت مختصر ہے، مگر جب تک بندہ زندہ ہوتا ہے وہ اسی غلط فہمی میں رہتا ہے کہ بھلے شاہ اسی مرنا ناہیں گور پیا کوئی ہور۔ جب کوئی اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ جس نے مرنا تھا وہ تو مر گیا۔ ہم نے زندہ رہنا ہے۔ مگر ایسا ہوتا نہیں۔ موت کا بلاوا اپنے وقت پر ہر ذی نفس کے در پر دستک دیتا ہے۔مرنے والے کو بعد میں یا تو اسکے اچھے کام زندہ رکھتے ہیں، یا وہ لواحقین اسے یاد رکھتے ہیں، جو اس سے یا تو emotionally attach ہوتے ہیں یا مالی طور پر dependant, باقی دوست احباب، عزیز رشتہ دار اور بہت سے چاہنے والے یا جنازہ سے واپس ہوتے ہیں یا قبرستان سے۔ انسان بڑا بھولا ہے، وہ زندگی میں یہ سمجھ رہا ہوتا ہے، کہ اس زندگی کے رنگ اسی کے دم قدم سے ہیں، یہ سرابوں کی دنیا اسے اپنے سایوں کے پیچھے بھگاتی چلی جاتی ہے اور پھر ایک دن وہ تھک کر گر جاتا ہے، اور یہیں اختتام زندگی ہوتا ہے۔ مگر یہ بات انسان کو گرنے سے پہلے سمجھ نہیں آتی۔ جب یہ زندگی بہت عارضی ہے اور قرآن کے الفاظ میں شاید ایک دن یا اس سے بھی کم تو پھر اس زندگی کو خوبصورت طریقے سے کیوں نہ گزارا جائے ۔اپنی ضد اور انا کو قربان کرکے، ویسے یہ انا اور تکبر کس بات پر، جب انسان نے آخرکار زمین کے اندر رزق خاک ہی ہونا ہے۔ جب یہ زندگی بھی عارضی ہے، اسکے مقیم بھی دراصل مسافر ہی ہیں، تو پھر یہ گلے شکوے ، یہ باہمی کدورتیں ، یہ حسد، بغض و کینہ سب چھوڑ کر اس مختصر سی زندگی کو تمام ذہنی اور جسمانی کوفتوں کو بھول کر اللہ کی یاد میں،قران کریم پر غور و فکر میں، انسانیت کی خدمت میں، حاجت مندوں کی حاجت روائی میں ، اپنے چاہنے والوں کی رفاقت میں۔ اچھی اچھی کتابوں کے مطالعہ میں، کسی ہمدم دیرینہ کی صحبت میں، کسی من پسند موسیقی کی دھن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور دل و دماغ میں پیار و محبت کے انگ ہوں، آنکھوں میں چاہت و شناسائی کے رنگ ہوں اور دلوں میں بسنے والوں کے سنگ ہوں، تو زندگی بہت مختصر سہی مگر دلنشیں و دلکش بن سکتی ہے۔یہ اور بھی خوبصورت بن سکتی ہے کچھ معاف کرکے، کچھ بھول کر اور بہت سا درگزر کرکے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر