چین کی مالی معاونت سے افریقی نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے ٹیک چیلنج متعارف

نیروبی(شِنہوا)چینی کمپنی اے وی آئی سی انٹرنیشنل کے زیر سرپرستی افریقہ ٹیک چیلنج کے 10ویں ایڈیشن کا کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں آغاز ہوگیا جس کا مقصد افریقی نوجوانوں کو عملی اور مارکیٹ کے مطابق تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔
کینیا کی وزارت تعلیم، اے وی آئی سی انوویشن ہولڈنگ لمیٹڈ اور چائنہ ایجوکیشن ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایکسچینج کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 12 افریقی ممالک سے 142 ٹیمیں اور 568 شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔
اس سال کے ایونٹ میں ایک ماہ پر محیط تربیتی مرحلہ شامل ہے جو پیر سے شروع ہو کر 27 اگست تک جاری رہے گا، جس کے بعد 28 اور 29 اگست کو 2 روزہ مقابلے منعقد ہوں گے۔ شرکاء 3 کیٹیگریوں میں مقابلہ کریں گے جن میں موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، مکینیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر نیومیریکل کنٹرول ٹرننگ شامل ہے۔
کینیا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی پرنسپل سیکرٹری ایستھر مووریا نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران اے ٹی سی نے افریقی نوجوانوں کو نئی مہارتیں سکھانے، جدت کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے موثر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
مووریا نے کہا کہ یہ شاندار اقدام افریقہ بھر میں جدت، مہارتوں کی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے براعظم افریقہ میں تکنیکی طور پر ماہر نوجوانوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مووریا کے مطابق اے ٹی سی کے پچھلے ایڈیشنز سے ایک ہزار 300 سے زائد افریقی نوجوان مستفید ہو چکے ہیں جنہیں جدید مینوفیکچرنگ تکنیکس بشمول کمپیوٹر نومیریکل مشیننگ اور ڈیزائن ٹیکنالوجیز میں عملی تربیت حاصل ہوئی۔
اس سال کے مقابلے میں سرفہرست آنے والے 2 شرکاء کو چین میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے مکمل وظائف دئیے جائیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر