مغربی ممالک میں نومسلموں کو ہدف بنانے اور مسلم مخالف مواد کی تشہیر میں بھارت سب سے آگے: رپورٹ

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) بھارت کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ، مغربی ممالک میں نومسلموں کو ہدف بنانے اور مسلم مخالف مواد کی تشہیر میں بھارت سب سے آگے ۔
آئی سی وی آسٹریلیا کے حوالے سے 2021 کی اسٹڈی کے مطابق 307 ملین مسلم مخالف ٹوئٹس میں سے 55.1 فیصد بھارتی اکاؤنٹس سے کی گئیں ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریورٹس نیٹ ورک اینڈ اسلاموفوبیا مانیٹرنگ نے بھارت کے اسلام مخالف عزائم کا پردہ چاک کر دیا ۔ اپنی رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں بھارتی نژاد شہریوں کی تنظیمیں بھارت میں موجود کرداروں کے ساتھ مل کر مسلم مخالف مواد اور بی جے پی ایجنڈے کی تشہیر کرتی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس نے 2024 کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا میں سکھوں اور مسلمانوں کو ہدف بنانے، انہیں سیاست سے دور رکھنے، ہندو قوم پرست ایجنڈے کی تشہیر اور غیرملکی مداخلت میں بھارت ملوث ہے۔رپورٹ کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹنڈ پولیس نے اکتوبر 2024 میں کھل کر بتایا کہ کینیڈین سرزمین پر ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔ٹی آر ٹی گلوبل نے دنیا بھر میں 86 فیصد مسلم مخالف ٹویٹس کا ذمہ دار بھارت، برطانیہ اور امریکہ کو ٹھہرایا۔ مسلم شہری حقوق کی تنظیمیں اس با ت کو اجاگر کرتی ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ناکافی نگرانی اور پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کو بڑھاوا ملا ہے ، یہ پلیٹ فارمز نفرت انگیز مواد کو روکنے کی بجائے زیادہ تر منافع کو ترجیح دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سال 2025 میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مسلم اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مشترکہ بیانات میں بھی اس کی نشاندہی کی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر