جنگ بندی نہیں کی اور طیارے نہیں گرے تو مودی کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا: راہول گاندھی کا چیلنج

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 5 بھارتی طیارے گرنے کے بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتوں لے لیا۔
راہول گاندھی نے لوک سبھا اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی میں دم ہے تو یہاں اپنے خطاب میں کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی کی طرح ہمت ہے تو وہ کہیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے، مودی کہیں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی اور بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرے۔راہول گاندھی کا یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے پاک بھارت جھڑپوں کے دوران 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے، صدر ٹرمپ 28 مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کروانے کا کریڈٹ بھی لے چکے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں بھارت کے آپریشن سندور پر بحث جاری ہے جس میں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر شدید تنقید جاری ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر