’میں نے BS001 رافیل پنجاب میں خود گرا دیکھا‘، بھارتی رکن اسمبلی نے لوک سبھا میں تصاویر پیش کردیں

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارت کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔
اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے لوک سبھا اجلاس میں کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں باندھ کر حملے کے لیے بھیجا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے، پنجاب میں بھٹنڈہ کے قریب بھسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب رافیل طیارے کا ملبہ گرا اور انہوں نے خود اس مقام پر جاکر دیکھا، وہاں ایک طیارے کی دم آکر گری تھی جس پر BS-001 درج تھا جو کہ رافیل طیارہ تھا۔بھارتی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اجلاس میں طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی دکھائیں۔امریندر سنگھ کا کہنا تھا یہ طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے۔بھارتی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے طیارہ گرنا تسلیم کیا لیکن کہا کہ ایک نامعلوم طیارہ گرا ہے یوں قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔خیال رہےکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جاحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے۔فرانسیسی حکام کی جانب سے بھی بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کی گئی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ بھی 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر