تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے

کوالالمپور(نیشنل ٹائمز)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری مزاکرات میں دونوں ممالک نے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
تھائیلینڈ اور کمبوڈیا نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم شریک ہوئے جب کہ امریکا اور چین کے سفیر بھی مذاکرات میں موجود تھے۔ بعد ازاں ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ ملائیشین وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر نے دونوں رہنماؤں سے پرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی اور دونوں فریقوں نے براہ راست رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرکمبوڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات اچھے رہے ،امید ہے کہ فوری طور پر لڑائی کو روک دیا جائے گا۔تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں اب تک 35 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر