امریکی صدر ٹرمپ نے 27 ویں بار پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا کریڈٹ لے لیا

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 ویں بار پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا۔ یہ 27 ویں بار ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سیز فائر کا کریڈٹ لیا۔اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت بڑی جنگ کے بہت قریب تھے۔ انہوں نے دونوں ملکوں سے تجارت پر بات کر کے جنگ رُکوائی۔واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے 27 ویں بار پاک بھارت سیز فائر کی بات کرنے کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس موضوع پر انتہائی سختی سے اپنے لب سیے ہوئے ہیں۔ اس خاموشی پر بھارت کی اپوزیشن نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ راہول گاندھی بار بار کہہ چکے ہیں، کہ مودی بتائیں کہ پاکستان سے جنگ میں بھارت کا کتنا نقصان ہوا ہے؟یاد رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر