چین میں دیہی احیا کے لئے مالیاتی خدمات مضبوط بنانے سے متعلق رہنما ہدایات جاری

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) اور وزارت زراعت و دیہی امور نے مشترکہ طور پر ایک رہنما اصول جاری کیا ہے جس کا مقصد مضبوط مالیاتی خدمات کے ذریعے دیہی احیا کو ہمہ جہت انداز میں فروغ دینا ہے۔
پی بی او سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رہنما اصول دیہی مالیاتی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے، مالی وسائل کی تقسیم کی موثر کارکردگی کو بڑھانے اور اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے دیہی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔
رہنما اصول کے مطابق دیہی احیا کے اہم شعبوں میں زیادہ مالی وسائل کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان میں بڑے زرعی پیداوار کے علاقوں کو قرضوں کی فراہمی میں اضافے، اعلیٰ معیار کی زرعی زمین اور آبی منصوبوں کے لئے مالی خدمات کو بہتر بنانے اور زراعت کی نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے مالی مدد کو مستحکم کرنے کے ذریعے خوراک کی سلامتی کے تحفظ کے لئے مالی معاونت کو بڑھانا شامل ہے۔
رہنما اصول کے مطابق غربت کے خاتمے میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں کو مستحکم اور وسعت دینے کے لئے پہلے سے پسماندہ علاقوں کے لئے قرض کی معاونت کی سطح کو برقرار رکھا جائے گا۔ غربت کے خاتمے میں کامیابی کے بعد عبوری مدت کے دوران ایسے علاقوں کے لئے مالیاتی معاونت کا ایک نیا نظام تشکیل دینے کی کوششیں کی جائیں گی ۔
دیہی علاقوں میں رہن کے نئے آپشنز بڑھانے، اختراعی مالیاتی ماڈلز اور نئے مالیاتی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے دولت پیدا کرنے والی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے مالیاتی خدمات کو مضبوط کیا جائے گا ۔
رہنما اصول کے مطابق زراعت، ثقافت اور سیاحت کے گہرے انضمام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل دیہاتوں کی ترقی کے لئے مالیاتی خدمات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر