سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چینی مندوبین میں سخت الزامات کا تبادلہ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے مندوبین کے درمیان سخت الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی قائم مقام مندوب ڈورتھی شیا نے تمام ممالک بشمول چین سے کہا کہ وہ روس کو ایسی اشیا کی فراہمی بند کرے جو روس کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو مضبوط بنا رہی ہیں۔چین کے ترجمان گنگ شوانگ نے امریکی الزامات یکسر مسترد کردیے اور واضح کیا کہ روس اور یوکرین تنازع میں چین فریق نہیں ہے اور چین نے ان دونوں ملکوں میں سے کسی ایک کو بھی کبھی ہتھیار فراہم نہیں کیے۔چینی ترجمان نے کہا کہ امریکا الزامات، دھرنے اور لڑائی شروع کرنا بند کرے، روس کے تجارتی شراکت داروں کو امریکا کی جانب سے دھمکیوں پر بھی چین نے سخت ردعمل دیا تھا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ بیجنگ غیرقانونی یکطرفہ پابندیوں اور بیرونی دائرہ اختیار کو مسترد کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر