فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کیاجائے، 125 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

بینکاک (نیشنل ٹامز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکا دباؤ بڑھنے لگا۔
125 ارکان پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے جس میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کیاگیا۔خط میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہوگا۔خط میں کہا گیا کہ ہم 1980 سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے آئے ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنا نہ صرف اس مؤقف کو حقیقت کا روپ دے گا بلکہ ان ذمے داریوں کو بھی پورا کرے گا جو برطانیہ پر ماضی کے مینڈیٹ کے تحت عائد ہوتی ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں بھی 60 ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ آج فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔فرانسیسی صدر نے خط شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کےلیے فرانس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔ادھرکینیڈا نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر