فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

راولپنڈی (نیشنل ٹامز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں جن میں پاک چین آہنی اسٹریٹیجک شراکت داری کی ازسر نو توثیق کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فیلڈ مارشل اور چینی قیادت کی ملاقاتوں میں مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ فریقین نے خود مختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یوشیا، پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جن سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دفاعی، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر گفتگو کی گئی جب کہ ملاقاتوں میں مشترکہ تربیت، دفاعی جدیدکاری اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر بات ہوئی۔آئی ایس پی نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کی ان ملاقاتوں میں ہائبرڈ، سرحد پار خطرات کے مقابلے کے لیے باہمی آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹیجک کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔چینی عسکری قیادت نے پاک چین دفاعی شراکت داری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا جب کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر