اسرائیل کا اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے خلاف پابندیوں کا اعلان

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی ہمدردی امور (او سی ایچ اے) کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں ایک سینئر او سی ایچ اے اہلکار کے ویزے کی تجدید نہ کرنا اور اس ایجنسی کے بین الاقوامی عملے کے ویزوں کی مدت کو ایک ماہ تک محدود کرنا شامل ہے۔
او سی ایچ اے نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عملے کی کمی ان کی پہلے ہی محدود کوششوں کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔
ڈینی ڈینون نے سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ اسرائیل ایسے اقدامات کرے گا تاکہ او سی ایچ اے کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہےوہ مزید جاری نہ رہے۔ اسرائیل اب او سی ایچ اےکے بین الاقوامی عملے کو خودکار ویزے نہیں دے گا۔ ویزے اب صرف ایک ماہ کی مدت کے لئے جاری کئے جائیں گے۔
ڈینون نے کہا کہ فلسطینی مقبوضہ علاقے میں او سی ایچ اے کے دفتر کے سربراہ جوناتھن وٹال کے ویزے کی تجدید نہیں کی جائے گی اور وہ 29 جولائی تک اسرائیل چھوڑ دیں گے۔
اسرائیل کے مستقل مندوب نے دعویٰ کیا کہ وٹال مسلسل اور بے باک انداز میں اسرائیل کے خلاف تعصب اور ایجنڈا ظاہر کرچکے ہیں۔
ڈینون نے کہا کہ اسرائیل سینکڑوں او سی ایچ اے ملازمین کی سکیورٹی جانچ پڑتال کر رہا ہے اور اہم ملازمین کے اجازت ناموں کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
او سی ایچ اے کی ترجمان ایری کانیکو نے اس اعلان پر ردعمل میں کہا کہ ہمارے عملے کی کسی بھی کمی سے غزہ میں فوری طور پر زندگی بچانے والی انسانی امداد کی ضرورت مند شہریوں تک رسائی کی ہماری پہلے ہی محدود کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر