غزہ میں انسانی المیہ: برطانوی وزیر اعظم کا فرانس اور جرمنی سے ہنگامی مشاورت کا اعلان

لندن(نیشنل ٹامز) برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں انسانی بحران اور سنگین غذائی قلت کی صورتحال کے پیشِ نظر فرانس اور جرمنی کے ساتھ اس معاملے پر ہنگامی مشاورت کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ بیان انسانی المیہ قرار دیا۔وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابلِ بیان اور ناقابلِ دفاع ہے۔ اگرچہ یہ صورتحال کچھ عرصے سے سنگین تھی، مگر اب اس میں نئی شدت آگئی اور مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ میں جمعہ کو فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات کروں گا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ قتل و غارت کو روکا جا سکے اور غزہ کے لوگوں کو خوراک فراہم کی جا سکے۔انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کو فوری اور بلا رکاوٹ داخلے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اسرائیلی فوج کی مستقل ناکہ بندی کے باعث مصر سرحد پر کھڑے امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی جس کے باعث فلسطینی ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے۔بھوک کی شدت سے فلسطینیوں کی اموات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ 21 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غذائی قلت سے 115 اموات ہوگئی ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر