پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹامز)پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز(ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔
ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہے اور بیرونی ادائیگیوں نہ کرسکنے کے خدشات قابو میں ہے۔ اس لیے پاکستان کی لمبے عرصے کا قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے اپ گریڈ کرکے بی مائنس کردی گئی ہے۔ ریٹنگ پر ایس اینڈ پی کے جاری کیے گئے ریسرچ نوٹ کے مطابق آفیشل امداد ملنے اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں اور بیرونی خدشات جھیلنے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔ ریسرچ نوٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی قرضوں کی فنانسنگ کی لاگت اب بھی بلند ہے۔ تاہم حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں اور کم ہو رہی مہنگائی مالی استحکام کی رفتار کو تیز کررہی ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق کثیرجہتی اور دوطرفہ پارٹنرز پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل کا منظرنامہ مستحکم ہے۔
کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ میں بہتری ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی ملنے میں مدد ملے گی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ بھی کم ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوگا، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ریٹنگز ایجنسیز بھی کر رہی ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر