چین کا کمبوڈیا اورتھائی لینڈ کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر اظہار تشویش

بیجنگ(نیشنل ٹامز)چین نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازعے پر جمعرات کو شروع ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا اور اچھے ہمسائیگی تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جھڑپیں ایمرالڈ ٹرائی اینگل نامی علاقے پر شروع ہوئی ہیں جہاں کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور لاؤس کی سرحدیں ملتی ہیں۔یہ تنازعہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جو 15 سال قبل خونریز فوجی جھڑپوں کی صورت اختیار کر گیا تھا اور اب مئی میں اس وقت بھڑک اٹھا جب ایک کمبوڈین فوجی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔جمعرات کو جھڑپیں اس وقت شدید ہو گئیںجب کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کی جانب راکٹ داغے جبکہ تھائی فوج نے ایف16 طیارے فضائی حملوں کے لیے روانہ کیے۔ جھڑپوں میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہو چکے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ان جھڑپوں میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ مؤقف اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے انداز میں امن و مکالمے کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر