ائیر انڈیا حادثہ: بھارت نے برطانیہ میں ہلاک افراد کے لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیج دیں

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹامز)بھارت نے ائیر انڈیا کے حادثے میں جاں بحق افراد کی باقیات کی غلط شناخت کی اور برطانیہ میں لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیج دیں۔
احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کی باقیات کی غلط شناخت کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی برطانیہ میں ان کے لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیجی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جب ان کے پیاروں کے تابوت واپس آئے تو ان میں اجنبی مسافروں کی باقیات موجود تھیں۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی شناخت غلط طور پر کی گئی تھی اور ان کے اہل خانہ کو ان کے اصل پیاروں کے بجائے کسی اور کی لاشیں بھیج دی گئیں۔بھارت کی جانب سے ایک ہلاک خاتون کی لاش کی بجائے کسی اورکی لاش برطانیہ پہنچائی گئی ۔خاتون کے بیٹے متن پٹیل کے مطابق تابوت میں لاش اس کی والدہ کی نہیں ،طیارہ حادثے میں متن پٹیل کے والد اور والدہ ہلاک ہوئے تھے ۔اس سنگین معاملے پر لندن اور بھارت میں اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانیوالا ائیر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار 242 میں سے 241 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جن میں 53 برطانوی شہری تھے۔صرف ایک برٹش انڈین مسافر زندہ بچا تھا جو کہ 11 اےسیٹ پر سوار تھا۔طیارہ میڈیکل کالج عمارت پر گرنے سے مزید 19 افراد بھی مارے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر