خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف

پشاور(نیشنل ٹامز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔تاہم اب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کو دیے گئے، پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈالی اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لا کر دیا جس پر نشان اور نمبر لگایا گیا۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا جس نے پہلے رکن کا ووٹ ڈالا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لایا، یہ سلسلہ پھر سارا دن چلتارہا،کسی رکن نے اپنا ووٹ خود نہیں ڈالا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق تھا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سب سے آخر میں ووٹ پول کیا۔
الیکشن کمیشن کا ردعمل
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ارکان کو قانون کے مطابق بیلٹ پیپر مہیا کیے جاتے رہے ، ارکان پولنگ بوتھ میں اپنی مرضی کے مطابق نشان لگا کر بیلٹ باکس میں ڈالتے رہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ کے دوران بیلٹ باکس سب کے سامنے پڑا رہا، پولنگ کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نے اعتراض نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کرائے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کا سینیٹ انتخابات پر ردعمل
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن بہترین انداز میں مکمل ہوئے، سینیٹ انتخابی عمل پر الزام تراشی شفافیت کو متنازع بناناہے، سینیٹ انتخابات پر تنقید محض بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آئین و قانون کے مطابق الیکشن کرائے، صاف،شفاف اور پر امن انتخابات حکومتی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شکیل خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں جو بیلٹ بکس میں جا کر ڈالا، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرسمیت دیگر لوگ بیٹھے ہوئے تھے جب کہ دیگر ووٹرز کو بھی تیار بیلٹ پیرز دیے گئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر