گلے میں دھاتی چین، خاتون مریضہ کا شوہر ایم آر آئی مشین میں پھنس کر ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکا میں 61 سالہ شخص گلے میں پہنی بھاری میٹل چین کے سبب ایم آئی آر ( Magnetic Resonance Imaging) مشین میں کھنچے چلے جانے سے جاں بحق ہوگیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی ) کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ نیویارک کے ویسٹ بری میں ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا جہاں 61 سالہ شخص بغیر اجازت ایم آر آئی روم میں داخل ہوگیا ، اس روم میں ایم آر آئی مشین چل رہی تھی۔بی بی سی کے مطابق متاثرہ شخص کیتھ کیلسٹر کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ’ میں سینٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروانےگئی تھی، اسکین کے بعد میں نے اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے کیلئے مدد مانگی تھی، جس کیلئے میرے شوہر ایم آر آئی روم آئے تھے کہ عین اسی وقت ان کی چین کے سبب وہ مشین میں کھنچتے چلے گئے۔خاتون کا بتانا ہے کہ ایم آر آئی روم میں موجود ٹیکنیشن نے میرے شوہر کو مشین سے دور کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، واقعے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں متعلقہ شخص کو شدید چوٹیں آئیں، بعد ازاں ڈاکٹرز نے اس شخص کو مردہ قرار دیدیا۔
ایم آر آئی مشینوں کیلئے احتیاط
واضح رہے کہ ایم آر آئی مشینیں انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی تصاویر بنانے کے لیے ایک مضبوط مقناطیسی کشش استعمال کرتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسکین کیلئے آنے والے مریضوں کو کوئی بھی دھاتی اشیا نہ پہن کر آنے کی ہدایت کی جاتی ہے، حتیٰ کہ ایم آر آئی اسکین کروانے یا مشین کے قریب جانے سے پہلے مریضوں کو اپنے کپڑے بدلنے کا بھی کہا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر