ملک بھر میں بارشوں سے اموات 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 3 لوگ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے، سندھ میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں، زخمی ہونے والے افراد میں 232 مرد، 168خواتین اور 202 بچے شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 854 گھر گرے اور 208 مویشی ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات گھر گرنے، ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے ہوئیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس
دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین شیری رحمان نے کہا کہ ندی نالوں پر تعمیرات کی گئیں جس کے نتیجے میں نقصانات اٹھانا پڑے، راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریلے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری ہے، یہ قدرتی آفات نہیں،کلائمیٹ چینج ہےجس میں بدقسمتی سے پاکستان کا پہلا نمبر ہے۔چیئرمین کمیٹی شیری رحمان نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پنڈی میں ہونے والی کنسٹرکشن کیسےہوئی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پنڈی میں سیوریج کا مناسب نظام نہیں، اگلی میٹنگ میں بھی ان کو بلانا چاہیے۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ سیاحوں کو گلگت بلتستان جانے سے روکنا ہو گا، این ڈی ایم اے نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور بروقت وارننگ جاری کیں۔اس موقع پر اجلاس میں موجود سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے چترال کو نظر انداز کیا وہاں ویسے کام نہیں کیا جیسے ہونا چاہیے تھا، این ڈی ایم اے کو چترال پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے اجلاس کو بتایا کہ سیلاب سے بھی اموات ہو رہی ہیں لیکن غیر پائیدارانفرا اسٹرکچر بھی اموات کی بڑی وجہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر