پاکستان میں مہنگائی میں بڑی کمی ہوئی، امسال قیمتوں میں استحکام کا امکان ہے: اے ڈی بی رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں بڑی کمی آئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نےجولائی کے لیے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت میں غیریقینی اورکمزور مقامی طلب سے بھی خطےکے ممالک کی شرح نمو متاثر ہو گی اور رواں سال خطے کی شرح نمو 4.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق مختلف تنازعات سے عالمی تجارت مزید متاثر اور توانائی کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے، چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں اندازے سے زیادہ گراوٹ سے عالمی تجارت متاثر ہو گی۔رپورٹ کے مطابق خطےکے ممالک میں زرعی پیداوار میں اضافے سے مہنگائی 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، امریکاکی طرف سےترسیلات زر پرٹیکس عائدکرنے سے ایشیائی ممالک کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جس سے بھارت، فلپائن اور پاکستان زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہوں گے۔اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال میں مہنگائی میں بڑی کمی ہوئی، رواں مالی سال بھی پاکستان میں قیمتوں میں استحکام رہنے کا اندازہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صنعتی اور خدمات کے شعبوں میں ترقی کا امکان ہے، پاکستان کی شرح نمو گزشتہ مالی سال 2.7 فیصد رہی جب کہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو کے ہدف 4.2 فیصد میں کمی نہیں کی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر