امریکا بات چیت، مواصلات کے ذریعے باہمی مفاہمت کو بڑھائے،چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، غلط فہمیوں کو کم کرنے اور بات چیت اور مواصلات کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گیو جیاکون نے منگل کو نیوز بریفنگ کے دوران چین امریکا اقتصادی اور تجارتی مسائل پرسوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ٹیرف کے معاملات پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کر سکتا ہے اور اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر