چین میں جون کے دوران بجلی کے استعمال میں 5.4 فیصد اضافہ

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین میں رواں سال جون کے دوران بجلی کے استعمال میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (این ای اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جون میں بجلی کا استعمال سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد بڑھ کر 867 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جون میں پرائمری انڈسٹری میں بجلی کے استعمال میں 4.9 فیصد اور سیکنڈری انڈسٹری میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ بالترتیب 13.3 ارب اور 548.8 ارب کلو واٹ آور رہا۔تیسری سطح یعنی سروس سیکٹر میں بجلی کے استعمال میں 9 فیصد اضافہ ہوا جو 175.8 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔ملک کے گھریلو صارفین کی بجلی کی کھپت جون میں 129.1 ارب کلو واٹ آور رہی جو کہ سالانہ بنیاد پر 10.8 فیصد اضافہ ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2025 تک چین کی مجموعی بجلی کی کھپت 3.7 فیصد کے اضافے سے 4.84 ٹریلین کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی۔حالیہ دنوں میں چین کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 16 جولائی کو ملک میں بجلی کی طلب تاریخی سطح تک پہنچ گئی، اس دن قومی پیک لوڈ پہلی بار 1.506 ارب کلو واٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچا ۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر