برطانیہ سمیت 25 ممالک کا غزہ میں جنگ بندی اور امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)برطانیہ سمیت 25 ممالک نے غزہ پٹی میں جنگ بندی اور امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے غزہ پٹی پر مسلط جنگ فوری طور پر روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔ مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے ممالک نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ان کی عزت نفس مجروح کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔ بیان میں غزہ پٹی کے شہریوں میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے اسرائیلی پالیسی، سست روی اور امداد کے منتظر نہتے شہریوں بالخصوص بچوں کا سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مشترکہ بیان پر برطانیہ، فرانس، اٹلی، ڈنمارک، جاپان اور کینیڈا سمیت 25 ممالک نے دستخط کیے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 134 فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں میں 99 شہید اور 650 زخمی وہ ہیں جو امداد کے حصول کے دوران شہید یا زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے مطابق کئی علاقوں میں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس اہلکاروں کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کئی شہری عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 59 ہزار 29 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار 135 زخمی ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر