فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، معیشت سے متعلق بریفنگ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت سے متعلق فیلڈ مارشل کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی سربراہی میں کاروباری شخصیات نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، ملاقات میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد اور ایس ایم تنویر اور دیگر موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر کے صدور بھی شریک تھے۔گوہر اعجاز نے بتایا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکو ملکی معیشت سے متعلق بریف کیا گیا۔سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے، کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کر رہی ہے، معاشی اصلاحات کے لیے کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کیا جائے ، وفاقی بجٹ سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کیا جائے۔سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کو آگے چلایا جائے گا، بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں جبکہ ملکی کپاس اور کسانوں کو تحفظ دیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر