سندھ: جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہ 5 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن نےصوبے کی سرکاری جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ان کی تنخواہ 5 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے چیئرمین سندھ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے ایک سمری بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی طور پر چارٹرڈ جامعات، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبوں میں ڈائریکٹر فنانس کو BPS-20 میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جاتا ہے تاہم ڈائریکٹر فنانس کا تقرر بلوچستان میں BPS-20/21 میں 4 سال کی مدت پر کیا جاتا ہے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں BPS-20 میں تمام سرکاری جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کا تقرر باقاعدہ بنیادوں پر کیا جاتا تھا تاہم سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز (ترمیمی) ایکٹ 2018 کے نفاذ کے بعد ڈائریکٹر فنانس کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے جب کہ پہلے بھی مطلع کیا گیا تھا کہ زیادہ تر منتخب ڈائریکٹر فنانس CA/ICMA/ACCA ہوتے ہیں اور نجی شعبے میں زیادہ تنخواہ کا پیکج حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔سمری میں مزید کہا گیا ہےکہ کم تنخواہ پیکج کی وجہ سے کئی جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس جوائن نہیں ہوئے یا جوائن کرنے سے انکار کردیا، اس خلا کو پُر کرنے کے لیے حکومت سندھ نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر کئی ڈائریکٹرز فنانس کا تقرر ویٹنگ لسٹ سے کیا۔سمری کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کے عہدے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور یونیورسٹیوں میں اہل افراد کو برقرار رکھنے کے لیے چیئرمین سندھ ایچ ای سی نے دوبارہ سفارش کی کہ وزیر اعلیٰ سندھ برائے مہربانی ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہ کم از کم 5 لاکھ روپے مقرر کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر