ڈھاکا: بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 19 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ڈھاکا: بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا جب تربیتی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 6 منٹ پر پرواز بھری تاہم طیارہ ڈھاکا کے علاقے اتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنگلادیشی میڈیا نے واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں کالج کی عمارت میں آگ لگ گئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔بنگلادیشی فوج کی جانب سے بھی ائیرفورس کے تربیتی طیارے ایف 7 بی جی آئی کو حادثہ پیش آنے کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم فوج نے واقعے میں ہلاکتوں اور پائلٹ سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔جائے حادثہ پر موجود ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر