ویب ڈیسک( نیشل ٹائمز) لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے والے بوئنگ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 446 جمعے کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اٹلانٹا روانہ ہوئی تاہم ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی بوئنگ 767 طیارے کے بائیں طرف کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور آگ گئی۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے میں 226 مسافر اور 9 عملے کے ارکان شامل تھے۔طیارے میں آگ لگنےکے دل دہلا دینے والے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ جیسے ہی بلندی پر گیا، اس کے انجن سے آگ کے شعلے نکلنے لگے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے بعد پائلٹس نے فوری طور پر واپس لاس اینجلس ائیرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی ائیر لائنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجن میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی ، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے ائیر انڈیا کا طیارہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا ہی تھا۔اس حادثے میں طیارے میں سوار 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز کی قیمت گرگئی تھی۔
دوران پرواز امریکی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ



