خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک( نیشل ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اور مرد قتل واقعہ میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا تھا سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خاتون اور مرد کے قتل واقعہ میں اب تک 11 ملزمان گرفتار کیےجاچکےہیں، آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عید سے چند روز قبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس گھناؤنے جرم پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی جس پر ریاست کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر