شریف فیملی کا اہم مشاورتی اجلاس، وفاقی و پنجاب کابینہ میں رد و بدل اور توسیع پر غور

مری( نیشل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف، ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم قومی امور پر مشاورت ہوئی ہے جس میں وفاقی و پنجاب کابینہ میں رد و بدل اور توسیع پر غور کیا گیا۔
اتوارکو مری میں وزیراعظم شہباز شریف،ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اہم قومی امور پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے دیگر افراد بھی مشاورتی عمل میں شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوامی بہبود کےمنصوبوں کو ترجیح دینےکی ہدایت کی اور وزراء اور وزارتوں کےاحتساب کی پالیسی کوبھی سراہا۔مشاورتی اجلاس میں وفاقی وپنجاب کابینہ میں ردوبدل اور توسیع پر بھی غورکیا گیا جبکہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے عوام کے جان ومال کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا۔نوازشریف نے متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس کے علاوہ نوازشریف نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات اور پرائس میکنزم بنانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد 26 جون سے 20 جولائی تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 216 ہوگئی۔اس کے علاوہ پنجاب میں موسلادھار بارشوں سے کپاس، گنا اور چاول کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث کسان پریشان ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر