قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک( نیشل ٹائمز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ کے مطابق توت اڈا میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دونوں فریقین کی جانب سے بھاری ہتھاروں کااستعمال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دو قبائل میں تصادم اور فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تصادم رکوانے کیلئے ایف سی طلب کی گئی، جبکہ لیویز فورس نے علاقے کا محاصرہ کیا۔تاہم بعد ازاں عمائدین پر مشتمل جرگہ نے فریقین میں صلح کرا دی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اور عمائدین نے مسلح افراد سے علاقہ خالی کرالیا، لیویز اور ایف سی نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیاضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تصادم میں زخمی 14 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر