پنجاب میں موسلادھار بارشوں سےکپاس،گنا اور چاول کی فصلوں کو شدید نقصان،کسان پریشان

ویب ڈیسک( نیشل ٹائمز)پنجاب میں موسلادھار بارشوں سے کپاس، گنا اور چاول کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث کسان پریشان ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچرل انفارمیشن پنجاب نے کہا ہےکہ جن اضلاع میں نقصان ہوا وہاں کسانوں کی مدد کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ این ڈی ایم اے صوبوں سے ڈیٹا لے رہی ہے، جہاں فصلیں متاثر ہوئیں وہاں کسانوں کی مددکریں گے۔احسن اقبال کا کہنا ہےکہ 18 ویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جاسکا، 18 ویں ترمیم کے مطابق زراعت کو صوبوں نے سنبھالنا تھا، 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات اور فنڈز صوبوں کے پاس چلےگئے، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افسوس بیس، تیس سال سے زراعت کے لیےکچھ نہیں کیا جاسکا، پرایئویٹ سیکٹر نے 20 ، 25 سال کی ریسرچ سے کپاس کے بیج تیارکیے ہیں، کینولا آئل ، چاول اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانا ناگزیر ہے، پاکستان کو زراعت میں خود کفیل کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر