حکومت یو اے ای کی سرمایہ کاری کیلئے فوری منصوبوں کی نشاندہی میں سرگرم

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)حکومت متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کیلئے فوری ثمر آور منصوبوں کی نشاندہی میں سرگرم ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک 13رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
پاکستان نے حالیہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقاتوں کے بعد معیشت کے مختلف شعبوں میں حکومت سے حکومت کی بنیاد پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ تازہ ترین صورتحال کے تحت وزیراعظم نے ایک 13 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی کو یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر ایسے منصوبے کی نشاندہی کرے جو متحدہ عرب امارات کی قیادت کے سامنے سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جا سکیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اس کمیٹی کا 16 جولائی 2025 کو باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن اور ان کے متعلقہ سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے نیشنل کوآرڈینیٹر بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے جمعہ، 18 جولائی 2025 کو اجلاس منعقد کیا، جس میں ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی جو سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور جن کی فزیبیلٹی رپورٹس قابلِ بینکنگ ہیں۔ کمیٹی اس بات کی پابند ہے کہ وہ اپنی رپورٹ 7 دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر