انٹرنیشنل ڈیسک (نیشل ٹائمز) امریکی کمپنی آسٹرونومر نے راک بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائرن کی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں چھٹیوں پر بھیج دیا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کردیں۔
کنسرٹ کے دوران جب ایک کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ Christian Cabort ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے پائے گئے۔کیمرہ دیکھتے ہی یہ جوڑا بوکھلا کر نظریں چرانے لگا، اینڈی بائرن نیچے بیٹھ گئے اور کرسٹین کیبوٹ نے منہ دوسری جانب موڑ لیا لیکن دونوں کی چھپنے کی کوشش ناکام رہی۔یہ دونوں الگ الگ شادی شدہ ہیں، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اِن کا راز کھل گیا۔ سی ای او کی بیوی نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا اور سی ای او نے لنکڈ اِن پر کمنٹس بند کر دیے۔ اِن دونوں پر تنقید کی بڑی وجہ کارپوریٹ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔اُدھر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیک فرم Astronomer نے سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کردیں۔
کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھٹیوں پر بھیج دیا گیا



