وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ائیر شو میں ایوارڈز جیتنےپر مبارکباد

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) ائیر شو میں ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگ میں بہترین کارکردگی کی بدولت رہتی دنیا تک مثال دی جائے گی۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے ایف-17 تھنڈر بلاک سی اور سی-130 کی شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس اور ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کی قیادت کے ویژن اور پائلٹس و ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔وزیرِاعظم نےکہا کہ پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا،پاک فضائیہ کی کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔وزیرِاعظم نےکہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگ میں بہترین کارکردگی کی بدولت رہتی دنیا تک مثال دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر