بیہودہ خط: ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل اور اسکے مالک پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالک روپرٹ مرڈوک کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائرکر دیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق میں ملوث بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کو سن 2003 میں اس کی 50 ویں سالگرہ پر تحفہ بھیجا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق سالگرہ پر بھیجے گئے اس کارڈ میں لکھا تھا کہ جیفری،ہم میں بہت سے چیزیں مشترک ہیں۔ زندگی کے معنی سب کچھ حاصل کرنے سے زیادہ ہونے چاہئیں ۔سالگرہ مبارک ہو اور میری خواہش ہے کہ تمہارا ہر روز شاندار رازوں سے بھرا ہو۔اخبار کا دعویٰ تھا کہ اس نے ٹائپ شدہ خط دیکھا ہے جس پر خاتون کی برہنہ تصویر کا اسکیچ ہے اور اس پر ٹرمپ نے ڈونلڈ لکھ کر دستخط کیے تھے تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ایپسٹین کو سالگرہ پر خط بھیجا تھا اور یہ بھی کہ انہوں نے تصویر بھی نہیں بنائی تھی۔صدر ٹرمپ نے اخبار وال اسٹریٹ جرنل، ڈاو جونز اور روپرٹ مرڈوک کے خلاف مقدمہ فلوریڈا کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا ہے اور اخبار کے دعوے کو جھوٹا اور توہین آمیز قراردیا ہے۔صدر ٹرمپ نے فاکس کارپوریشن کےسربراہ روپرٹ مرڈوک کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ متمنی ہیں کہ روپرٹ مرڈوک کو عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیتا دیکھیں۔یہ بہت دلچسپ تجربہ ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اخبار، اس کے مالک اور ایڈیٹر کو خبردار کیا تھا کہ یہ خط نہ چھاپیں کیونکہ یہ جھوٹ کاپلندہ ہے۔انہوں نے زندگی میں کبھی کوئی تصویر بنائی ہی نہیں اور یہ بھی کہ وہ عورتوں کی تصویروں کے اسکیچ نہیں بناتے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو زبان ان سے منسوب کی گئی ہے وہ بھی ان کی نہیں۔ وہ ایسے الفاظ لکھتے ہی نہیں۔دوسری جانب کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ردعمل میں وہ تصویر جاری کی جو صدر ٹرمپ نے مبینہ طورپر ایک چیریٹی کو عطیہ کی تھی۔سابق رکن کانگریس ایڈم کنزنگر نے بھی درجنوں تصاویر پوسٹ کرتےہوئے دعوی کیا کہ ٹرمپ کو ڈرائنگ کرنا بہت پسند ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر