فیول چارجز میں کمی، بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)فیول چارجز میں کمی کے سبب اگست میں بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
بجلی پیداوار میں سب سے زیادہ 39 فیصد حصہ ہائیڈرو پاور کا رہا، جو پچھلے سال سے 14 فیصد زیادہ ہے۔ نیوکلیئر بجلی مہنگی اور کم ہوئی، ڈیزل سے بجلی کی پیداوار صفر رہی، آر ایف او سب سے مہنگا ذریعہ رہا۔ایل این جی اور درآمدی کوئلہ مہنگا، نیوکلیئر بجلی لاگت میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیداوار میں 30 فیصد کمی آئی۔ اگست 2025 کے بجلی بلوں میں صارفین کو فی یونٹ 0.654 روپے ریلیف ملنے کا امکان ہے، جس کی وجہ جون 2025 میں فیول چارجز میں کمی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دی ہے، جس پر 30 جولائی کو عوامی سماعت ہوگی۔ جون میں 13,744 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہوئی جس کی اوسط لاگت 7.87 روپے فی یونٹ رہی اور صارفین کو 13310 GWh بجلی 7.68 روپے فی یونٹ پر فراہم کی گئی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں فی یونٹ لاگت میں کمی آئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر