کراچی: 11 ویں جماعت کے طلبہ کے فیل ہونے کا معاملہ، اسکروٹنی میں 97 فیصد نتائج درست قرار

کراچی(نیشل ٹائمز) گیارہویں جماعت کے طلبہ کی اکثریت کے فیل ہونے کے معاملے پر کرائی جانے والی اسکروٹنی کے 97 فیصد نتائج درست قرار دیدیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق 26 ہزار طلبہ نے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی جس میں سے97 فیصدکے نتائج درست قرار پائے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے 6174 امیدواروں کے پرچوں کی اسکروٹنی کی گئی، میڈیکل گروپ کے 10302 امیدواروں کے پرچوں کی اسکروٹنی اور انجینئرنگ گروپ کے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی۔دستاویزات کے مطابق اسکروٹنی کرانے والے طلبہ کو ماہر اساتذہ و والدین کی موجودگی میں کاپیاں بھی چیک کرائی گئیں۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہےکہ 26 ہزارامیدواروں میں سے 830 کےنتائج میں معمولی تبدیلی آئی جب کہ اسکروٹنی کی رپورٹ سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کوبھیجی جائےگی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر