پاکستان کے محمد آصف نے بھارتی حریف کو زیر کرکے ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز) اپاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف (IBSF) ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔
بحرین میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے برجش دامانی کو 3-4 سے شکست دی۔ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ محمد آصف اور برجش دامانی کا ہر فریم میں آخر تک بھرپور مقابلہ رہا۔آصف کی 2 فریمز کی برتری کے بعد برجیش دامانی نے مسلسل 3 فریمز جیتے۔ آصف نے 2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن فریم جیتا۔محمد آصف کی جیت کا اسکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔واضح رہے کہ یہ محمد آصف کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل ہے۔انہوں نے اس سے قبل 2 ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور 3 انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر