ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان کے بارے میں گفتگو ہوئی یا نہیں؟ محسن نقوی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیشل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خاں کے بارے میں گفتگو ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال پر ردعمل آگیا۔
جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس دوران صحافی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیاکہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں گفتگو ہوئی یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دورۂ امریکا سے متعلق حلف کے پابند ہیں ، وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔اس کے علاوہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے کی خبر پر کسی کو تو بولنا تھا ، صحافی نے دو لفظ میں معافی مانگ لینی تھی مگر غلط خبر پر ناقابلِ تلافی نقصان ہوچکا ہوتا ۔اللہ تعالٰی صدر آصف زرداری کو زندگی،صحت دیں وہ عہدہ صدارت کی مدت پوری کریں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کیلدی کردار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی تھی جس میں تجارت اور توانائی سمیت ایران اسرائیل تنازع پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر