پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نےمون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اےکے مطابق راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، جہلم، سرگودھا اور میانوالی میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے نے 18سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ،غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے ریسکیو حکام نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ حالیہ بارشوں میں سب سےزیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 15، شیخوپورہ میں 11 ، راولپنڈی میں 10، اوکاڑہ میں 8 ،بہاولنگر میں 7 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب کے باقی اضلاع میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر