پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14سال بعد سرپلس ہوگیا، وزیراعظم کا اظہار تشکر

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 10کروڑ سرپلس رہا۔اس سے قبل آخری بار مالی سال 11-2010 میں پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ 21کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ جون 2024 میں یہی اکاؤنٹ 50 کروڑ خسارے میں تھا۔مالی سال 24-2023 میں پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اب ختم ہوکر سرپلس میں تبدیل ہوگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے پر تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں, دن بہ دن بہتر ہوتے مالیاتی و معاشی اشاریے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول مزید بہتر کرنے کے لیےترجیحی اقدامات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر