سیاحتی جھیلوں کے اطراف نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)حکومت نے شمالی علاقوں میں جھیلوں کے آس پاس نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے شمالی علاقوں میں واقع دلکش جھیلوں کے اطراف اگلے 5 سالوں تک نئے ہوٹلوں کی تعمیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ غیر منظم تعمیرات سے ماحول کو پہنچنے والے نقصانات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی کے سینئر عہدیدار خادم حسین نے اے ایف پی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اسی رفتار سے ہوٹل بنانے کی اجازت دیتے رہے تو یہاں کنکریٹ کا جنگل بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ یہاں کنکریٹ دیکھنے نہیں بلکہ قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں 13 ہزار سے زائد دلکش گلیشیئرز موجود ہیں اور یہ علاقہ چیری کے باغات اور جھیلوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تاہم حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر سے علاقے کے پانی، بجلی اور فضلہ سے متعلق نظام پر شدید دباؤ پڑا ہے۔گزشتہ ماہ ایک غیر ملکی سیاح نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ایک ہوٹل کی جانب سے ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں گندہ پانی چھوڑنے کا الزام لگایا تھا۔یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے متعلقہ ہوٹل پر 5 ہزار ڈالر یعنی 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ادھر مقامی ہوٹل انتظامیہ نے نئے ہوٹلوں کی تعمیرات پر پابندی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ ماحول اور قدرتی خوبصورتی کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر