پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناکر 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی اور شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دراندازی کے بعد خوارج نے عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی جہاں فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مسجد کا محاصرہ کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خوارج نے ہتھیار ڈال دیے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار خوارج افغان شہری ہیں جن میں سے 3 کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں جب کہ گرفتار افراد کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر