چینی سائنسدانوں کی انسانی ڈی این اے کی تیاری اور مختلف اقسام کے جانداروں میں منتقلی میں اہم پیشرفت

تیانجن(شِنہوا)چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے مصنوعی حیاتیات کے میدان میں ایک نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے، جس کے تحت انہوں نے انسانی ڈی این اے کے بڑے پیمانے پر حصوں کو نہایت درستگی سے تیار اور جوڑ کر اسے کامیابی کے ساتھ ایک دوسری نوع میں منتقل کیا ہے۔
محققین کے مطابق یہ کامیابی انسانی جینوم کی تیاری کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جینیاتی بیماریوں کے علاج کے لئے نئی راہیں بھی کھولتی ہے۔
یہ تحقیق تیانجن یونیورسٹی کی مصنوعی حیاتیات کے مرکزی تجربہ گاہ میں کی گئی اور حال ہی میں بین الاقوامی جریدےے نیچر میتھڈز میں “نئے سرے سے انسانی ڈی این اے کی تیاری اور چوہوں کے ابتدائی جنین میں اس کی منتقلی” کے عنوان سے شائع ہوئی۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر یوآن ینگ کی زیرقیادت تحقیقی ٹیم نے ایک طریقہ تیار کیا جسے سائن نائس کہا جاتا ہے۔ اس طریقے میں انسانی جینیاتی ڈی این اے کو خمیر میں تیار کیا جاتا ہے، پھر نائس (کروموسوم نکالنے کے لئے نیوکلیئس کی علیحدگی) ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل کروموسومز کے ساتھ خمیر کے نیوکلیئس نکالے جاتے ہیں۔ بعد ازاں یہ نیوکلیئس جو مصنوعی ڈی این اے لئے ہوتے ہیں، چوہوں کے ابتدائی جنین میں داخل کئے جاتے ہیں۔
تحقیق کاروں نے انسانی جینوم کے ایک مخصوص حصے اے زیڈ ایف اے پر توجہ مرکوز کی، جو وائی کروموسوم پر واقع ہوتا ہے۔ یہ حصہ مردانہ تولیدی صلاحیت کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کی کمی شدید بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے جس کا فی الحال کوئی طبی علاج موجود نہیں۔ اے زیڈ ایف اے حصے میں بار بار دہرانے والے جینیاتی نمونے بہت زیادہ ہوتے ہیں اور اس تکرار کی وجہ سے اسے بنانا اور صحیح ترتیب میں رکھنا کافی محنت طلب کام ہے۔ اس کے باوجود تحقیقی ٹیم نے اسے کامیابی سے خمیر میں تیار کرکے چوہے کے جنین میں منتقل کیا۔
ٹیم نے پہلی بار چوہے کے ایمبریو میں مصنوعی انسانی ڈی این اے کی منتقلی کا مشاہدہ کیا۔ یہ مطالعہ نہ صرف یہ ظاہر کرتا ہے کہ خلیاتی ماحول مصنوعی جینیوم کو کس طرح تشکیل دے سکتا ہے بلکہ مستقبل میں طبی میدان میں اس کے انقلابی اطلاق کے امکانات بھی روشن کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر