پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1434 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار 100 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2285 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 38 ہزار 943 بنائی۔آج بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 39.75 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے بڑھ کر 16617 ارب روپے ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر