پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ

نیویارک (نیشل ٹائمز)پاکستان نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شامی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے شام کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں، اسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرانے کے باعث یہ خلاف ورزیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں یو این چارٹر اور عالمی قانون کے نظام کو کمزور کر رہی ہیں، اسرائیلی اقدامات خطے کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش ہے ۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایک دہائی بعد شامی عوام میں امن، وقار اور شام کے تعمیر نو کی نئی امید جنم لے رہی ہے، شام میں سیاسی و اقتصادی سطح پر دوبارہ روابط قائم ہونے کے واضح اشارے ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بڑی پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں جس سے شامی معیشت کو راحت ملی ہے، شام میں قومی بحالی کی جانب سست مگر واضح پیش رفت ہو رہی ہے، شامی قیادت نے خطے میں پُرامن تعلقات کے قیام کی نیت ظاہر کی ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے شام پر حملے انتہائی غیر معقول اور نقصان دہ ہیں، شام کو اس وقت یکجہتی اور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کو اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر